May ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کہاں تک پہنچ گئے؟

ایک سیکورٹی اسٹڈی مرکز کے مطابق، قابل انتظام مسائل پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، نیویارک کے سوفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا جائزہ لیا اور اس میں پیشرفت کا اعلان کیا۔

اس رپورٹ میں اٹھائے گئے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

ایران کے ساتھ سعودی عرب کی بات چیت،  خلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنانے میں امریکی کردار کے بارے میں سعودی عرب کی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

دونوں فریق کے درمیان نسبتاً قابل انتظام امور بشمول آئندہ حج کے سفر پر بات چیت آگے بڑھی ہے۔

سعودی حکام کو امید ہے کہ مذاکرات یمن میں تنازع کا سیاسی حل فراہم کر سکتے ہیں۔

ایران - سعودی مذاکرات، ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے کثیر الجہتی مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مقدمے میں آیا ہے کہ اپریل کے آخر میں، ایران نے انکشاف کیا کہ اس نے بغداد میں سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کا پانچواں دور منعقد کیا ہے، جو 2021 کے اجلاس کے گزشتہ دوروں کی جگہ ہے۔

ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مذاکرات کے تازہ ترین دور میں "ایران کی اعلی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سکریٹریٹ کے سینئر حکام اور سعودی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے شرکت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ "حالیہ مذاکرات مثبت اور سنجیدہ رہے ہیں اور ہم اس میں پیشرفت دیکھ رہے ہیں۔

ٹیگس