May ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر یوکرین کے حوالے

امریکہ نے افغانستان میں اپنے سولہ جنگی ہیلی کاپٹروں کو یوکرینی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیرنو کے خصوصی امریکی تفتیشی ادارے کا کہنا ہے کہ ایم آئی سترہ قسم کے سولہ جنگی ہیلی کاپٹروں کو جو افغانستان کے لئے روس سے خریدے گئے تھے یوکرین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ ان ہیلی کاپٹروں کو افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے سے قبل یوکرین منتقل کر دیا گیا تھا ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان نے گذشتہ ہفتے بعض ملکوں کی جانب سے جنگی ہیلی کاپٹروں کو افغانستان کے حوالے نہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ جنگی سازوسامان افغان عوام سے متعلق ہے اور ملک میں امن و امان کی برقراری اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیۓ افغانستان کو اس فوجی ساز و سامان کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے سے قبل اس ملک کے ہوابازوں نے امریکی  ایما پر بہت سے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو افغانستان سے باہر منجملہ وسطی ایشیا کے ملکوں میں منتقل کردیا تھا ۔  

ٹیگس