فلسطینی گروہ کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
فلسطین کے مزاحمتی گروہ کا کہنا ہے کہ ہم مزاحمتی رہنماؤں کے قتل کی کوشش کا بے مثال جواب دیں گے۔
القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے مزاحمت کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے احمقانہ اقدام کیا تو اسے تباہی اور خونریزی کے ساتھ اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کی کسی بھی کوشش کی بابت خبردار کیا ہے۔
شہاب خبر رساں ایجنسی نے ابو عبیدہ کے حوالے سے بتایا کہ "بزدل دشمن کی دھمکیوں کے پیش نظر، ہم دشمن اور اس کے شکست خوردہ لیڈروں کو خبردار کرتے ہیں کہ برادر مجاہد یحییٰ السنور یا مزاحمتی لیڈروں میں سے کسی کو نشانہ بنانا، خطے میں زلزلے کے مترادف ہوگا۔
وی با تأکید بر اینکه این گردانها به چنین اقدامی، پاسخ بیسابقه خواهند داد، هشدار داد، این پاسخ به نحوی خواهد بود که جنگ «شمشیر قدس» در مقایسه با آنچه دشمن مشاهده خواهد کرد، یک اتفاق عادی خواهد بود.
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ القسام بریگیڈ اس طرح کی کارروائی کا بے مثال جواب دے گی، خبردار کیا کہ جواب ایسا ہو گا کہ "شمشیر قدس " آپریشن میں جو مشاہدہ کیا گیا وہ اس کی بہ نسبت عام بات ہوگی۔
اس سلسلے میں المیادین چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے رہنماؤں نے مسجد الاقصی پر صہیونی جارحیت اور شہادت پسندانہ کارروائیوں کے حوالے سے مصری حکام سے ثالثی کے طور پر مشاورت کی ہے۔
تحریک حماس نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ پر اپنے حملے بند کرے اور حالات کو سنہ دو ہزار سے پہلے کے برسوں کی طرف لوٹائے۔