May ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • آج کی تاریخ میں فلسطینی بچیوں میں سب سے مقبول نام کیا ہے+ تصاویر

شیرین، فلسطینی لڑکیوں کے لیے سب سے نیا اور مقبول نام ہو گیا ہے۔

الجزیرہ کی شہید خاتون رپورٹر کو زندہ رکھنے کے لیے کئی فلسطینیوں نے اپنے نوزائیدہ بچوں کا نام ’’شیرین‘‘ رکھ دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر "شیرین ابو عاقلہ" کی شہادت پر وسیع پیمانے پر ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور ہر ایک اپنے اپنے طریقے سے اظہار ہمدردی کر رہا ہے۔

کئی فلسطینی والدین نے الگ طرح سے ہی اظہار ہمدردی کی اور انہو ں نے بدھ کے روز سے اب تک مذکورہ رپورٹر کا نام زندہ رکھنے اور مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لیے اپنی نومولود بیٹیوں کا نام شیرین رکھا ہے۔

سما نیوز کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے بلاطہ البلد سے تعلق رکھنے والے ثائر دویکات، غزہ پٹی کے بیت لاہیا علاقے کے مقیم محمد مسلم  اور ویسٹ بینک کے بورین علاقے کے رہائیشی جمال حربی عمران نے اپنی نومولود بچی کا نام شیرین رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ 11 مئی بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹر شیرین ابو عاقلہ پر 100 سے 150 میٹر کے فاصلے سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

ٹیگس