غرب اردن میں صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی
صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
ترکی کی آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے شمالی غرب اردن میں کفرقدوم نامی دیہات پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ دسیوں افراد کو آنسو گیس کے باعث نقصان پہنچا۔
صیہونی فوجیوں نے مغربی رام اللہ میں الجانیہ دیہات پر یلغارکر دی اور فلسطینیوں کے گھروں پر آنسوگیس کے شیل فائر کئے جس سے کئی افراد کو نقصان پہنچا۔ مغربی رام اللہ کے بنی صالح دیہات میں بھی فلسطینی نوجواں اور صیہونی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
باوردی صیہونی دہشتگرد اور آبادکار ہر روز مختلف بہانوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کو شہید زخمی یا گرفتار کر لیتے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے حملے تیز ہو گئے ہیں اور وہ اب اکثر و بیشتر فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔