May ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • اماراتی صدر سے صیہونی صدر کی ملاقات، تعلقات میں مزید استحکام کی امید ظاہر کی

خودساختہ صیہونی حکومت کے صدر نے متحدہ عرب امارات پہنچ کر وہاں کے نو منتخب صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان کے انتقال کے بعد متحدہ عرب امارات کی اتحاد اعلیٰ کونسل نے ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آل نہیان کو صدر کے طور پر چُن لیا ہے۔ اس سے قبل یو اے ای حکومت کے نائب سربراہ محمد بن راشد آل مکتوم، وزرا کونسل کے سربراہ اور دبی کے حاکم نے محمد بن زائد کی بیعت کر لی تھی۔ محمد بن زائد یو اے ای کے انتقال کر جانے والے صدر خلیفہ بن زائد کے سوتیلے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ خلیفہ بن زائد جمعے کے روز تہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ خودساختہ صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے صیہونی حکومت کی کابینہ کے بعض وزرا کے ہمراہ ابو ظہبی پہنچ کر نومنتخب صدر محمد بن زائد آل نہیان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ انہوں نے محمد بن زائد کو عرب امارات کا نیا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

صیہونی حکومت کے صدر نے اس سفر کے بعد علاقائی اقوام کے مابین صلح و دوستی کو یو اے ای کے سابق صدر کی میراث قرار دیا۔ صیہونی صدر نے عرب امارات کے نومنتخب صدر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بھائی کے راستے کو آگے بڑھانے والے ہیں اس اعتبار سے کہ آپ  اسرائیلی حکومت اور امارات و بعض دیگر ممالک مابین انجام پانے والے ابراہیم معاہدے کے بعد حیرت انگیز انداز میں تبدیلیوں کا باعث بنے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے صدر نے امید ظاہر کی کہ انکی ریاست کے ساتھ عرب امارات کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

 

ٹیگس