May ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں مثبت تبدیلیوں کی طرف یو ان کا اشارہ اور بین الاقوامی مدد کی اپیل

اقوام متحدہ نے افغانستان کی مشکلات کے حل کے لئے بین الاقوامی مدد کو ضروری بتایا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ نے اس ملک کی مشکلات کے حل کے لئے بین الاقوام مدد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی سربراہ ڈیبورا لاینز نے منگل کے روز کابل میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں جنگ اور متخاصم دھڑوں کی حمایت نہیں کرتا اور جنگ کو افغانستان کے مفاد میں نہیں سمجھتا۔

ڈیبورا لاینز نے افغانستان میں ہوئی کچھ ترقی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں کے بارے میں اطلاع پہونچنی چاہیئے۔

اس ملاقات میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ڈیبورا لاینز کے بیان کی قدردانی کرتے ہوئے حجاب سے متعلق ہدایات، منشیات کی پیداوار پر روک اور اسلحوں سے پاک ہونے کے آپریشن سمیت افغانستان کے تازہ حالات کے بارے میں کہا، سوشل سکورٹی، اداروں میں بدعنوانی کے سد باب، داعش کے خاتمے اور منشیات کے خلاف جد و جہد جیسی افغانستان کی موجودہ سچائی کو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا تک پہونچنا چاہیئے۔

ٹیگس