May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز نے سعودی اتحاد کا ایک اور ڈرون مار گرایا

یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے پیشرفتہ جاسوس ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

ارنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے تباہ کیا گیا ۔

المیادین نے اسی طرح ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے تاہم اس سے ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یمنی فورسز ملک پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں جاسوسی ڈرون، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے گرا چکی ہیں جن میں امریکی ڈرون بھی شامل ہیں۔

یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ و جارحیت کے دوران یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت و توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف کئے جانے والے بڑے اور تباہ کن جوابی حملے خود یمنی فورسز کی توانائیوں کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔

ٹیگس