May ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی غاصبانہ قبضہ، شام میں قیام امن میں اصلی رکاوٹ

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے کہا ہے کہ شام کے ایک بڑے حصے پر امریکی قبضہ اس ملک میں قیام امن میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے اعلان کیا ہے کہ شام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور جو چیز وہاں قیام امن میں حائل ہے وہ اس ملک کے ایک بڑے علاقے پر امریکی فوجیوں کا قبضہ ہے۔

نبنزیا نے واشنگٹن پر شام کے عوام کے زرعی اور قدرتی ذخائر لوٹنے کا الزام لگایا اور کہا کہ امریکہ، شام کے غلات اور تیل کی غیر قانونی تجارت کو بڑھا رہا ہے اور اسے اس ملک کی سرحدوں سے باہر اسمگل کر رہا ہے۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام میں امریکہ کے زیر تسلط علاقوں میں عام شہری ناقابل قبول حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان جرائم کے سلسلے میں کوئی جوابدہ نہیں ہے۔

شام میں امریکہ کے فوجی بازو داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے بعد ان کی جگہ خود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں نے لے لی اور اس کے بعد سے ہی انہوں نے داعش کے بجائے خود شام کا تیل نکالنا اور اسے اسمگل کرنا شروع کر دیا۔

ٹیگس