May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ شام میں داخل

پچاس ٹرکوں پر مشتمل جنگی ساز و سامان کے ساتھ دہشت گرد امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ شام میں داخل ہو گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق پچاس ٹرکوں، ٹینکروں اور جنگی ساز وسامان کے ساتھ دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ عراق سے ملنے والی الولید گذرگاہ سے شام میں داخل ہوا ہے جس کا مقصد شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو تقویت پہنچانا ہے۔

رواں ہفتے کے شروع میں بھی امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ الولید نامی غیر قانونی گذرگاہ سے شام میں داخل ہوا تھا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوجی قافلہ شمال مشرقی شام می الحسکہ میں امریکہ کے غیر قانونی اڈوں کی تقویت کے لئے شام میں داخل ہوا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق امریکہ کے اس دہشت گرد فوجی قافلے میں فوجی گاڑیاں، توپ ، ٹینک اور آئل ٹینکر شامل ہیں ۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ نے ہزاروں کی تعداد میں فوجی ٹرک، اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان غیر قانونی طور پر شام منتقل کیا ہے  حالانکہ شامی حکام نے امریکہ کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شام سے امریکی فوجی انخلا کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس