May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شامی فوج نے دہشتگردوں کے ایک ڈرون کو سرنگوں کر دیا ہے۔

لبنان کی العہد وب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے گزشتہ شب ادلب کے نواحی علاقے  "معردبسه ارض الوطی" میں دہشتگردوں کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔ دہشتگردوں کا تباہ ہونے والا یہ ڈرون ترکی ساخت کا تھا جس میں 3 کیمرے اور دھماکہ خیز مواد نصب تھا  اور اُسے دہشتگرد، شامی فوج کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے تھے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے زیر تسلط علاقوں میں رہائش پذیر شامی شہری ناگفتہ بہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان جرائم کے سلسلے میں کوئی جوابدہ نہیں ہے۔

شام میں امریکہ کے فوجی بازو داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے بعد ان کی جگہ خود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں نے لے لی اور اس کے بعد سے ہی انہوں نے داعش کے بجائے خود شام کا تیل نکالنا اور اسے اسمگل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس