مسجد الاقصی میں جھڑپ، 4 اسرائیلی فوجی اور 3 فلسطینی زخمی
خودساختہ صیہونی حکومت سے وابستہ دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے مابین مسجد الاقصی میں ہونے والی جھڑپ کے دوران چار اسرائیلی فوجی اور تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہنیوں نے کل اسرائیلی فوجیوں کی حمایت و مدد سے سلوان کی کالونی کے مکینوں پر حملہ کیا، انکے ساتھ پارپیٹ کی اور بد ترین بربریت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جبکہ صیہونی فوجیوں نے آنسو اور زہریلی گیس کے شیل داغے۔
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اس تصادم کے دوران چار اسرائیلی فوجی اور تین فلسطینی زخمی فلسطینی ہو گئے، جبکہ دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس سے قبل فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے یہ اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز مشتعل صیہونی آبادکاروں اور مسلح دہشتگردوں کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں ہوئی جھڑپوں کے دوران کم از کم دوسو فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں غاصب صیہونیوں کے ناجائز اور اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے بعد سے فلسطینیوں کے ساتھ انکی جھڑپوں میں بھی خاصا اضافہ ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ صیہونی آبادکاروں کی اشتعال انگیر، اعصاب شکن اور حیوانی حرکتیں ہیں جن کے تحت وہ کسی پر بھی حتیٰ بوڑھوں، بچوں اور عورتوں پر بھی رحم نہیں کرتے اور ہر ممکن شکل میں وہ انکو نقصان پہنچانے اور انکی توہین کے درپے رہتے ہیں۔