حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں نے صیہونیوں کے خواب منہدم کر دیئے
حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائل نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کر دیں ۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس مختلف قسم کے ایک لاکھ سے زائد میزائل ہیں۔
اسرائیلی اخبار معاریو نے آج اتوار کے روز رپورٹ دی کہ صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس مختلف قسم کے ایک لاکھ میزائل ہیں ۔
اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2006 میں لبنان کے خلاف دوسری جنگ کے بعد حزب اللہ کی میزائل ٹیکنالوجی میں زبردست اضافہ ہوا اور یہ اسرائیل کیلئے حظرے کی گھنٹی ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اب تک کئی بار حزب اللہ کے میزائلوں کے حوالے سے رپورٹیں دی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل واللا نیز وب سائٹ نے حزب اللہ کے میزائلوں کی پیشرفت کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا تھا کہ حزب اللہ کے پاس ڈیڑھ لاکھ میزائل ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ چھڑنے کی صورت میں اسرائیل کی جانب 10 سے 30 ہزار تک میزائل داغے جا سکتے ہیں۔
صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ سیف القدس جنگ کے دوران تل ابیب اور اسدود پر بہت زیادہ میزائل فائر کئے گئے۔