Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • بنگلادیش کی بندرگاہ چٹاگانگ میں آگ سے 50 ہلاک 300 زخمی

بنگلادیش کی بندرگاہ چٹاگانگ کے قریب گودام میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

بنگلادیش کی بندرگاہ چٹاگانگ کے قریب ایک گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے واقعے میں اب تک 50 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آگ لگنے کے سبب کیمیکل سے بھرے کنٹینر پھٹ گئے جس نے وہاں موجود آگ بجھانے والوں، صحافیوں اور دیگر افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

بی ایم کنٹینر ڈپو کے ڈائریکٹر مجیب الرحمٰن نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فائر سروس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل معین الدین نے صحافیوں کو بتایا کہ کنٹینر ڈپو میں ہائیڈروجن پَر آکسائیڈ موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے ہم اب تک آگ پر قابو نہیں پاسکے۔

حکام کے مطابق آگ کے بڑے حصے پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم کچھ حصوں میں آگ اب بھی لگی ہوئی ہے۔

ٹیگس