Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • عراقی جیل پر جاسوس کواڈ کاپٹر گر کر تباہ

عراقی ذرائع نے بغداد میں ایک جاسوس کواڈ کاپٹر کے گر کر تباہ ہوجانے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کواڈ کاپٹر بغداد کے الرصافہ جیل کے اوپر جاسوسی کی کارروائی کے دوران گر کر تباہ ہوا . الرصافہ جیل میں خطرناک مجرم قید ہیں .اب تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں .
دوسری جانب بعض ذرائع نے بعقوبہ سے بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہاشمیات کے علاقے میں داعش کے حملے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے ایک سیکورٹی زون میں نصب تھرمل کیمروں کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے انھیں نقصان پہنچا .
عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے اس حملے کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور عوام نے بھی سیکورٹی اہلکاروں کی مدد کے لئے ہتھیار اٹھا لئے ہیں۔ کیونکہ گذشتہ آٹھ مہینوں میں یہ پہلا واقعہ ہے۔
عراق نے دوہزارسترہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا اور ان تمام علاقوں کو کنٹرول میں لینے کا اعلان کیا تھا جن پر دوہزار چودہ میں داعش نے قبضہ کیا تھا ۔ 
عراق کے ایک تہائی علاقے پر داعش دہشتگرد گروہ نے قبضہ کیا تھا - 
داعش پر فتح کے اعلان کے باوجود اس کے باقیات جو انڈرگراؤنڈ ہوگئے تھے مختلف علاقوں میں اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس