Jun ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے حملے میں 2 صیہونی دہشتگرد زخمی

فلسطینیوں کے حملے میں 2 غاصب اسرائیل کے دو باوردی دہشتگرد زخمی ہو گئے۔

شہاب  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ قدس کے علاقے العیساویه پر فلسطینیوں کے تعاقب میں آنے والی صیہونی دہشتگردوں کی ایک گاڑی نے ہوائی فائرنگ کی جس کے جواب میں فلسطینیوں نے اُن کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور دو دہشتگرد زخمی ہو گئے۔ 

قدس ٹیلی ویژن چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے اس واقعہ کے بعد ابراهیم درباس نامی فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے العیساویه کے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ کے بعد اسرائیل کی ایک فوجی چوکی کو آگ لگا دی گئی تھی۔

ٹیگس