بغداد ایر پورٹ کے قریب امریکہ کے فوجی اڈے میں خطرے کے سائرن کی آوازیں
عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد ایر پورٹ کے قریب امریکہ کے ایک فوجی اڈے سے خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔
اسنا نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بغداد ائیر پورٹ کے قریب امریکہ کے وکٹوریا فوجی اڈے سے خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔
ابھی تک اس حوالے سے مزید خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم 2020 کے آغاز سے اب تک بغداد میں امریکہ کے سفارتخانے پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔
بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب واقع ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی بنا ہوا ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ملک کی مزاحمتی تنظیموں نے واضح اعلان کیا ہوا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد عراق میں موجود رہیں گے، انہیں نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔