صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں 93 فلسطینی زخمی
Jun ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگرد فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ «قلقیلیه»، «نابلس» اور «الخلیل» پر دھاوا بولا جس کے دوران کم سے کم 93 فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔
فلسطینیوں نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 2022 کے آغاز سے اب تک صرف غرب اردن میں صیہونی دہشتگرد 1200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہیں جن میں سے 350 پر مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائیاں کرنے کے بے بنیاد الزامات ہیں۔