Jun ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ افغانستان واپس لوٹ آئے

افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ اور افغانستان کے اعلی سیاستداں عبداللہ عبداللّٰہ ہندوستان میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات اور اس ملک میں اپنے تینتالیس روزہ قیام کے بعد افغانستان واپس پہنچ گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ اور افغانستان کے اعلی سیاستداں عبداللہ عبداللہ نے افغانستان واپس پہنچ کر پریس ذرائع‏ سے گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ ملک میں انصاف کی بنیاد پر پرامن فضا قائم ہو گی۔
انہوں نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
کہا جاتا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے ہندوستان میں اپنے تینتالیس روزہ قیام کے دوران اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے علاوہ ہندوستان اور افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ اور افغانستان کے جانے مانے سیاستداں عبداللہ عبداللہ، افغانستان کی ان سیاسی شخصیات میں سے ہیں جو افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت ختم ہونے کے باوجود اپنے ملک میں باقی رہے ہیں۔

ٹیگس