Jun ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • سمندری خطرہ، اسرائیل کے گلے کی ہڈی بن گیا!!!

سمندری خطرہ، صیہونی حکومت کے لئے ایک ایسا کابوس بن گیا ہے جسے مزاحمت نے تیار کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام : رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کو فلسطینی مزاحمت کی بحری طاقت اور اس سلسلے میں اس کی حیرت زدہ کرنے والی توانائیوں پر گہری تشویش ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سمندری خطرہ ایک واضح کمزوری ہے جس کا سامنا دشمن کر رہا ہے، ایسے وقت میں جب صیہونی حکومت کے گرد سیکورٹی خطرات کا دائرہ بڑھ گیا ہے، صیہونی حکومت فلسطینی مزاحمت کی بحری طاقت یا اس سلسلے میں اس کی حیرت زدہ کرنے والی کارروائیوں سے خوفزدہ ہے۔

چینل- 12 کے ایک صیہونی تجزیہ نگار یوغاف کارمل نے کہا ہے کہ بحریہ کی کمان، زیر زمین کافی گہرائی میں آپریشن کر رہی ہے اور 2021 کی غزہ جنگ کے آغاز کے وقت جو کچھ ہوا تھا وہ سب ذہن میں لوٹ کر واپس آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اس وقت صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کے لیے گیس کے اہم ذریعہ کے طور پر تامار گیس فیلڈ کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کرنے کی کوشش کی تھی جسے اسرائیلی بحریہ نے آئیرن ڈوم کی مدد سے ناکام بنا دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کی تشویش یہ ہے کہ سمندر میں مزاحمتی قوتوں کے میزائل خطرات، سمندر میں اسرائیلی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں خاص طور پر بات جب گیس پلیٹ فارمز اور اسرائیل کے دو تہائی غیر ملکی تجارت کے سمندری حصے پر منحصر ہونے کی بات ہو۔

صہیونی مقالہ نگار لکھتا ہے کہ جیسے جیسے سیکیورٹی خطرات بڑھتے ہیں، نظریں ہمیشہ ساحلوں پر ہوتی ہیں، جنہیں نئے نصب کیے گئے دیو ہیکل مانیٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو کسی بھی ساحل پر کسی بھی وقت اور جگہ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ٹیگس