صیہونی دہشتگردوں نے ایک اور فلسطینی کے مکان کو مسمار کر دیا
اسرائیلی دہشتگردوں نے اپنے ظلم و جور کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور فلسطینی کے مکان کو مسمار کردیا ہے۔
القدس العربی کی آج کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے جنوب مشرقی علاقے وادی الحمص میں بھاری گاڑیوں کے ساتھ حملہ کر کے محمود ربایعه کے اہلخانہ کو نکال باہر کر انکے مکان کو مسمار کردیا۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے 2021 میں 950 فلسطینیوں کے مکانات اور ان سے متعلق املاک کو ویران کیا تھا۔
صیہونی حکومت کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کے شناختہ شدہ جرم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ جارحانہ منصوبہ مظلوم فلسطینیوں کو کوچ کرنے پر مجبور کرنے کے مقصد سے ہے انجام دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی قیدیوں اور مہاجرین کے امور کی کمیٹی کا کہنا ہے گزشتہ برس 1300 فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا گیا جو اس بات کی حکایت کرتا ہے کہ گزشتہ برسوں کی نسبت بچوں کی گرفتاریوں میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی دیکھیئے: توہین رسالت کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان رہنما کا گھر مسمار، مظاہرین پر تشدد