رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ مجھ کو اس بات کا اطمینان اور امید ہے کہ شام میں بھی ایک مضبوط اور باسعادت گروہ کا ظہور ہوگا۔
یمن کی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو امریکہ کے طیارہ بردار جہاز پر بھاری حملہ کرکے پسپائی پر مجبور کردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے مشترکہ بیان میں کئے گئے دعووں کو بے بنیاد، غیر حقیقت پسندانہ اور غیر متعلق قرار دیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت رکنے پر منتج نہيں ہوں گے۔
موریتانیہ اور مراکش کے شہریوں نے صیہونیت مخالف مظاہرے کر کے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں جرائم اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے نتساریم محور پر غاصب اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے صدرنے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر صیہونی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔
ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی فلسطین و یمن پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے دوران کئی افراد شہید و زخمی ہوئے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ تل ابیب میں صیہونی حکومت کے 2 حساس فوجی اہداف کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کا موضوع 21 ویں صدی میں ہماری اجتماعی خوشحالی کا واضح خاکہ ہے۔