مسجد الاقصی کے دفاع پر عکرمہ صبری کی تاکید
مسجدالاقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی اور ملت فلسطین غاصب صیہونیوں کو مسجدالاقصی پر جارحیت کی اجازت نہیں دے گی۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسجدالاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کو گھر چھوڑ کر چلے جانے پر مجبور کرنے کی جو پالیسی اختیار کر رکھی ہے اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی اور ظالمانہ اقدامات سے صیہونی غاصبوں کو مسجدالاقصی میں کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔
عکرمہ صبری نے کہا کہ ملت فلسطین اس مسجد کا ایک حصہ الگ کئے جانے اور اس پر غاصبوں کے قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
مسجدالاقصی کے خطیب نے زور دے کر کہا کہ فلسطین، آئندہ جمعے کو مسجدالاقصی کی حفاظت اور وہاں زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کی موجودگی کا مطالبہ کرتا ہے۔
شیخ عکرمہ صبری نے اس سے قبل بھی خبردار کیا تھا کہ بیت المقدس شہر اور مسجدالاقصی ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نہایت خاموشی سے شہر بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے اور مسجدالاقصی پرقبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔
خطیب مسجدالاقصی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس طرح کے حملوں سے انھیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، کہا کہ مسجدالاقصی اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کے اقدامات دہشتگردانہ اور وحشیانہ اقدامات ہیں جو بین الاقوامی اور انساندوستانہ قوانین کے منافی ہے۔