بحرینی سیاسی قیدیوں سے یکجہتی کے لیے مظاہرے
بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق بحرین کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر اترے اور سیاسی قیدیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دیر، کرزکان اور دیگر علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک بحرینی شہری آل خلیفہ شاہی حکومت کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے خاندانی آمریت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ کہا جا رہا کہ ہے سن دو ہزار گیارہ سے اب تک تقریبا پانج ہزار سے زائد لوگوں کو سیاسی مخالفت کی بنا پر گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق آبادی کے تناسب کے لحاظ سے بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔