Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • بغداد میں دھماکہ،7 جاں بحق و زخمی

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے علاقے الحریہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ چند نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے علاقے الحریہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک جنریٹر پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے، تاہم صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ گرنیڈ کے حملے اور فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابھی تک حملہ کرنے والوں کی شناخت اور دھماکہ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

6 جون کو بھی عراقی کردستان کے اربیل شہر کے «سیتاقان» علاقے میں ایک گاڑی میں خوفناک دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ دھماکہ گاڑی میں گیس سلینڈر کی وجہ سے ہوا تھا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑی میں بم کا دھماکہ ہوا تاہم سرکاری ذرائع نے اس کی تائید نہیں کی۔

ٹیگس