Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • باسکٹبال کے ایشیائی مقابلے، ایران نے اردن کو ہرایا

اردن میں باسکٹبال کے ایشیائی مقابلوں میں ایرانی نوجوان لڑکیوں کی ٹیم نے میزبان اردن کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پوزیشن بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکیوں کے اردن میں باسکٹبال کے یہ مقابلے جمعے کو شروع ہوئے ہیں اور اپنے پہلے ہی میچ میں سولہ سال سے کم عمر ایرانی نوجوان لڑکیوں کی ٹیم نے گروپ بی میں میزبان اردن کی ٹیم کو اکتالیس کے مقابلے میں اڑسٹھ پوائنٹ سے شکست دے دی۔

اس میچ کے پہلے کوارٹر میں ایران کی ٹیم کو پانچ، بارہ، دوسرے کوارٹر میں نو، بیس، تیسرے کوارٹر میں پانچ، بارہ اور چوتھے کوارٹر میں سات، بائیس کی برتری حاصل رہی۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ایرانی ٹیم کا اگلا مقابلہ لبنان کی ٹیم سے ہوگا۔

ٹیگس