بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک
Jun ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
اسرائیل کی جیل میں قید فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدی محمود الدبیعی نے گزشتہ 8 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ اس فلسطینی قیدی نے بغیر کسی الزام کے غیر قانونی طور پر گرفتاریوں اور جیل میں ہونے والی تشدد پر بطور احتجاج بھوک ہڑتال کی ہے۔
بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی محمود الدبیعی کو 5 مئی کو جنین میں صیہونی فوجیوں کا 5 گھنٹے تک مقابلہ کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 4 ہزار 500 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 62 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تقریبا 3 سو افراد ایسے ہیں کہ جن کی قانونی عمر بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو شدید اور ناقابل بیان ایذا رسانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔