Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran

سوشل میڈیا پر فلسطینی بچوں پر صیہونی فوجیوں کے بربریت اور مظالم کا ویڈیو جاری ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مقبوضہ بیت المقدس میں میں عینی شاہدین نے ایک کار میں چھوڑے گئے دو فلسطینی بچوں کو بے تحاشا رونے کو فلمایا اور ان کا ویڈیو جاری کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے گزشتہ رات جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقے "صور باہر" میں ایک فلسطینی جوڑے کو گرفتار کیا جو اپنے دو بچوں کے ساتھ گاڑی سے گھر جا رہا تھا۔

معا کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے جوڑے کی گاڑی کو روک کر انہیں گاڑی سے باہر نکلنے پر مجبور کیا، اس جوڑے کے دو بچے تھے جن میں سے ایک شیرخوار تھا، ان کے والدین کو حراست کے دوران کار میں چھوڑ دیا گیا اور صہیونی فوج نے ان کے مسلسل رونے کو نظر انداز کیا۔

حال ہی میں بچوں کی فلاح و بہبودی کے لئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (یونیسیف) نے جنوری 2022 سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 13 فلسطینی بچوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ادیل خضر نے کہا کہ بیت لحم میں ایک 14 سالہ فلسطینی بچہ مارا گیا۔ "اس ہفتے مارا جانے والا یہ تیسرا فلسطینی بچہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں تیرہ فلسطینی بچے مارے جا چکے ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

ادیل خضر نے کہا کہ بچوں کو کبھی نقصان یا زیادتی کا شکار نہیں بنانا چاہیے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس