Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • 1967 سڑسٹھ کی جنگ میں 70 مصری فوجیوں کو زندہ جلائے جانے کا انکشاف

حماس نے انیس سو سڑسٹھ کی عرب اسرائیل جنگ میں درجنوں مصری فوجیوں کو زندہ جلائے جانے کے انکشاف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے صیہونی فوج کے سیڈازم کی کھلی نشانی قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم القاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اندوہناک واقعے کا انکشاف اب تک کی تمام جنگوں میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوج کے دہشت گردانہ اقدامات کے حجم اور ان پر چھائے سیڈازم کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یدیعوت اہارونوت نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں شرکت کرنے والے ایک صیہونی فوجی کے حوالے سے ایک مقام کی نشاندھی کی ہے جہاں کم سے کم ستر یا اس سے بھی زیادہ تعداد میں زندہ جلائے گئے مصری فوجیوں کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔
اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے مصری کمانڈوز کی اجتماعی قبر کو ایک کار پارکنگ میں تبدیل کردیا ہے۔ 

ٹیگس