Jul ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • شاہ سلمان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا ٹیلیفونک رابطہ

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفونک رابطہ میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

العالم نیوز چینل کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے تفصیلی گفتگو کی ہے.

یہ رابطہ اس وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ آئندہ دنوں میں ایک طرف تو امریکی صدر جوبایڈن سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ ترک صدر رجب طیب اروغان اور روسی صدر ولادیمیر پوتین آئندہ ہفتے ایران پہنچ رہے ہیں. آئندہ ہفتے ایران، روس اور ترکی کے صدور کا خطے کے حالات کے بارے تہران میں اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

ٹیگس