فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا مختصر تعارف
علی بن محمد امام علی نقی علیہ السلام کے نام سے مشہور، نویں امام ، امام محمد تقیؑ کے فرزند اور شیعوں کے دسویں امام ہیں۔ آپؑ امام ہادی کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ آپؑ سنہ 220 سے 254 ہجری یعنی 34 برس تک امامت کے منصب پر فائز رہے۔
حضرت امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اور تین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ آپ کی ولادت با سعادت کی تقریبات میں شرکت کے لئے عراق کے دیگر شہروں اور دنیا بھر سے ہزاروں زائرین سامرا پہنچے ہیں ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سامرا میں اس وقت ہزاروں عراقی اور غیر عراقی زائرین روضے کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر جشن منانے میں مصروف ہیں ۔اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں -
کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی امام علی نقی علیہ السلام کی تاریخ ولادت با سعادت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے- اسی مناسبت سے ایران کے بھی سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں جشن کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں اور علمائے کرام امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل بیان کر رہے ہیں۔
سحر عالمی نیٹ ورک اس مبارک موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔