Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • افغانستان اور عراق میں زلزلہ، متعدد افراد زخمی

افغانستان اور عراق میں آنے والے زلزلے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل اور بغداد سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے متعدد مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ماہ اسی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور تین ہزار زخمی ہوئے تھے۔

اُدھر شمالی عراق کے صوبے سلیمانیہ  کے علاقے کلار میں آدھی رات کو آنے والے زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔

عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ ابھی تک زلزلے سے ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

ٹیگس