فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کرکے ایک اسرائیلی کو بری طرح زخمی کردیا
ریڈیو صوت القدس کے مطابق، فلسطینی نوجوان نے یہ کارروائی صیہونی بستی راموت کے قریب انجام دی جس میں ایک صہیونی بری طرح زخمی ہوگیا جس کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نےشہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگیا بعذ ازاں صیہونی ذرائع کے مطابق وہ فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کا کہنا ہے کہ شہادت پسندانہ کارروائی میں زخمی ہونے والے اسرائیلی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجی آئے دن مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کرتے رہتے ہیں جبکہ فلسطینی بھی صیہونی مخالف کارروائیاں انجام دے کر اس کا جواب دیتے ہیں۔
غرب اردن میں تحریک اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزالدین نے شہادت پسندانہ کارروائیوں کو صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کا فطری اور قانونی حق قرار دیا ہے۔ طارق عزالدین نے مسجد الاقصی، بیت المقدس کے دفاع اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے کی غرض سے پورے مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کا سلسلہ تیز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور جنوبی الخلیل میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نایف رجوب کو گرفتار کرلیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح سویرے جنوبی الخلیل کے دورہ نامی علاقے میں واقع فلسطینی رکن پارلیمنٹ کے گھر پر حملہ کیا، گھر کی تلاشی لی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔
اطلاعات ہیں کہ نایف رجوب کو صیہونی حکومت کے ایک سیکیورٹی مرکز منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ غاصب صیہونی فوجیوں نے جنوبی نابلس کے حوارہ نامی علاقے پر حملہ کرکے اس کا محاصر کرلیا ہے۔
ادھر صوبہ بیت لحم کے مشرقی علاقے میں دہیشہ نامی پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں ملی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی حکومت نے، امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ دورے کے بعدغرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت گیر سیکیورٹی اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔