Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • روسی فوجیوں کی جاسوسی کرنے والا ڈرون طیارہ تباہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مغربی شہر لاذقیہ میں ایک ڈرون تباہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ڈرون کی ساخت اور اسکے سائز کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ حمیم فوجی چھاونی کے قریب جہاں روس کے فوجی تعینات ہیں، گر کر تباہ ہوا ہے۔

بنا برایں تباہ ہونے والا ڈرون روسی فوجیوں کے اڈے کی جاسوسی کر رہا تھا۔

اس سے قبل نیز خبری ذرائع نے شام کی لاذقیہ بندرگاہ میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی تھی۔

روس کی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے اس بارے میں کہا کہ روسی فوجیوں نے 2 ڈرون کو تباہ کیا جنہیں غیر قانونی مسلح گروہوں نے حمیم فوجی چھاونی کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا تھا۔

ٹیگس