Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • شام: الحسکہ کے امریکی فوجی اڈے میں یکے بعد دیگرے کئی خوفناک دھماکے

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحسکہ کے امریکی فوجی اڈے میں یکے بعد دیگرے کئی خوفناک دھماکے ہوئے ۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے الحسکہ کے جنوب میں واقع  "الجبسه" آئل اسکوائر سے جو امریکہ کے دہشتگر فوجیوں کا اڈہ ہے یکے بعد دیگرے کئی خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ دھماکے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف نام نہاد بین الاقوامی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کے ساتھ ہی ہوئے۔ ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں کو حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار نشانہ بنایا گیا۔ شام میں امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کی مدد و حمایت کرتے رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق ان عناصر کو ادھر سے ادھر منتقل بھی کرتے ہیں۔

شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی اور اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر ہے اور امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

ٹیگس