Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • سید نصر اللہ کی دھمکی کے بعد اسرائیل پر خوف طاری

اسرائیلی فوج کے ایک جنرل نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے۔

سحر نیوز/ عالم ا سلام: واضح رہے کہ پیر کے روز حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کاریش آئل اور گیس فیلڈ پر اسرائیل کے قبضے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں  حزب اللہ کا رد عمل، اسرائیل اور امریکا کے رویہ پر منحصر ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حزب اللہ، اس آئل فیلڈ سے اسرائیلا کو تیل نکالنے سے روکنے کے لئے ہر قیمت چکانے کو  تیار ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ صرف کاریش ہی نہیں بلکہ ہر فیلڈ تک حزب  اللہ کی رسائی ہے اور اسرائیل میں کوئی ایسا نکتہ نہیں ہے جو اسلامی مزاحمتی گروہوں کے گائیڈیڈ میزائلوں کی رینج میں نہ ہو۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے انتباہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے جنرل عاموس گلعاد کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔

ٹیگس