Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پہنچ جائیں، فلسطینی رہنماوں کی اپیل

مسجد الاقصی کے خلاف تقریبا ہر روز انجام پانے والی جارحیت و اہانت کا مقصد، بیت المقدس کو صیہونیت کا رنگ دینا، مسجدالاقصی کے اسلامی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور وہاں کے باشندوں کو اس علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دینا ہے۔

سند ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی سرگرم اور فعال شخصیات نے غاصب صیہونیوں کی غاصبانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسطینی عوام اپیل کی ہے کہ کل بروز جمعہ مسجد الاقصی پہنچ جائیں اور صبح اور نماز جمعہ میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں۔

اس سے قبل مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں کو جمعے کے دن مسجد الاقصی میں بڑے پیمانے پر موجود رہنے کی دعوت دی۔   

فلسطینی استقامتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا ہر ممکن شکل میں مقابلہ کریں گے

مسجد الاقصی بیت المقدس شہر میں واقع ہے اور مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے تین اہم ترین و مقدس ترین مقامات میں بھی شمار ہوتی ہے۔

مسجد الاقصی کے خلاف تقریبا ہر روز انجام پانے والی جارحیت و اہانت کا مقصد، بیت المقدس کو صیہونیت کا رنگ دینا، مسجد الاقصی کے اسلامی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور وہاں کے باشندوں کو یہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دینا ہے۔

صیہونی فوج نے انیس سو سڑسٹھ میں شہر بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے وقت سے ہی مسجد الاقصی کے ایک دروازے باب المغاربہ پر تسلط جما رکھا ہے۔

ٹیگس