Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری

سعودی حکومت نے دھوکہ دہی اور رشوت خوری کے الزام میں مختلف وزارت خانوں کے اٹھہتر کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چھے وزارتوں سے تعلق رکھنے والے اٹھہتر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سعودی محکمہ انسدادِ بدعنوانی کے مطابق حراست میں لیے گئے ملازمین پر رشوت ستانی، جعل سازی اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ترجمان سعودی محکمہ انسدادِ بد عنوانی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان ملازمین کا تعلق دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات کی وزارت سے ہے۔

واضح رہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دو ہزار سترہ میں اپنے ولی عہد محمد بن سلمان کے زیر نگرانی محکمۂ انسدادِ بدعنوانی قائم کئے جانے کی ہدایات دی تھیں۔

 

ٹیگس