Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب اور صیہونی کالونیوں پر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش، 400 راکٹ داغے گئے

استقامتی محاذ کے راکٹ اور میزائلی حملوں کے بعد  گزشتہ 24 گھنٹوں سے صیہونی بنکروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف پایا جاتاہے۔

صیہونی ریڈیو نے کہا ہے کہ اب تک تل ابیب اور صیہونی کالونیوں پر 400 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں۔

اسلامی مقاومتی محاذ نے اسرائیلی حملوں اور جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے صیہونیوں کی نیندیں حرام کیں اور ان پر راکٹوں اور میزائلوں کا حملہ جاری رکھا۔ اور جیسے جیسے وقت گذرتا جا رہا ہے  تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کی سمت  راکٹوں اور میزائلوں کے حملے مزید تیز ہو رہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں سے صیہونی بنکروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف پایا جاتاہے۔

 راکٹوں اور میزائلوں  کے تازہ ترین حملوں میں اشکوک کالونی میں ایک کارخانہ تباہ ہوا اور 2 صیہونی فوجی زخمی ہو‏ئے۔ جبکہ نیر عور کی صیہونی کالونی پر ہونے والے  راکٹوں اور میزائلوں کے حملے میں ایک کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت  23 فلسطینی شہید جب کہ 124 زخمی ہو گئے۔ فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس  نے غزہ کی پٹی پر صہیونی لڑاکا طیاروں کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن نے نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے  اسے اس کی قیمت ادا کرنی  پڑے گی۔

ٹیگس