مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی یلغار روکنے کا مطالبہ
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
المیادین کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مصر، قطر اور اقوام متحدہ کو مسجد الاقصی میں صیہونی آبادکاروں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لئے فوری طورپر کوئی فیصلہ کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت جاری ہے، ان حالات میں قبلہ اول مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی یلغار کا سلسلہ بند ہونا چاہئے تاکہ حالات اس مرحلے میں داخل نہ ہوجائیں کہ انہیں کنٹرول نہ کیا جاسکے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے اراکین نے مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کی یلغار کی منظور دے دی ہے ۔