Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  •  عراق، پاکستان اور ہندوستان میں تاسوعائے حسینی کی عزاداری

عراق ، ہندوستان اور پاکستان سمیت بہت سے ملکوں میں آج نویں محرم ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں آج نومحرم کی عزاداری اور جلوسہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ 

کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین اور عزادار، روضہ ہائے مبارک کے اندر، بین الحرمین اور اطراف کی سڑکوں پر عزاداری میں مصروف ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح سے ہی بین الحرمین میں، نو محرم کے ماتمی دستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جو اس وقت بھی جاری ہے۔
ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ عاشورائے حسینی میں شرکت کے لئے ایران  اور برصغیر ہند سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کربلائے معلی پہنچے ہیں۔
ادھر ہندوستان اور پاکستان میں آج نو محرم ہے اور اس مناسبت سے دونوں ملکوں کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں نویں محرم کی مخصوص مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ٹیگس