Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی نے اپنے ساتھی کی جان لی

طولکرم میں بغیر بتائے اپنی چوکی چھوڑنے والے غاصب اسرائیلی فوجی کو اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے طولکرم علاقے میں دو صیہونی فوجیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو بعد میں فائرنگ کی شکل اختیار کر گیا۔ اس واقعے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک ہو گیا۔

ایک خبر یہ بھی ہے کہ فوجی بغیر اطلاع دئیے اپنی چوکی چھوڑ کر کسی کام سے چلا گیا تھا، جب یہ واپس اپنی چوکی پر پہرہ دینے کے لئے آ رہا تھا تو دوسرے فوجی نے اس کو حملہ آور سمجھ کر اس پر فائرنگ کرکے اسے مار ڈالا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ طولکرم میں اس کے فوجیوں پرحملہ ہوا ہے جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس