سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمن کا انتباہ
یمن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ امریکی اسلحے انہیں نہیں بچاسکیں گے ۔
المسیرہ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مہدی المشاط نے منگل کے روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ان دونوں ملکوں کی حکومتوں سے کھیل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا جنگی مشقوں کے ذریعے ان کے پست حوصلے بڑھانے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔
یمن کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مہدی المشاط نے کہا کہ ینبع میں، غضب شدید کےنام سے انجام پانے والی مشترکہ فوجی مشقوں کو طولانی فرار کے نام سے یاد کیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی اسلحے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمن کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نہیں بچا پائیں گے۔
مہدی المشاط نے خبردار کیا کہ اگر دشمن جارحیت اور محاصرہ جاری رکھنے پر مصر ہیں تو انہیں جان لینا چاہئے کہ ہمارے ہاتھ بھی ان تک پہنچنے کے لئے مصمم ہیں۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل اور مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت اور اس کے محاصرے کا نتیجہ جارحین کے لئے بہت دردناک ہوگا۔