Aug ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  •  طالبان کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ طالبان کمانڈر جاں بحق

طالبان نے فائرنگ کر کے اپنے ہی شیعہ ہزارہ طالبان کمانڈر کی جان لے لی۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سرحدی فورسز کی صوبہ ہرات میں فائرنگ سے شیعہ ہزارہ طالبان کمانڈر مولوی مہدی مجاہد جاں بحق ہو گئے۔ تاہم ابھی تک مولوی مہدی مجاہد کے قریبی افراد نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

واضح رہے کہ شیعہ ہزارہ طالبان کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے تھا اور وہ افغانستان کے صوبہ سرپل کے شہر بلخاب سے تعلق رکھتے تھے۔ 

مولوی مہدی مجاہد، طالبان کی حکومت کی جانب سے شیعہ ہزارہ قوم کے حقوق پر سرد مہری کے خلاف تھے اور یہی امر ان کے اور طالبان کے مابین اختلافات کا باعث بنا۔

افغانستان میں 15 اگست 2021 کو طالبان کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے چند ماہ بعد طالبان اور شیعہ ہزارہ طالبان کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کے مابین اختلافات بڑھ گئے اور پھر نوبت جھڑپوں تک پہنچ گئی جس میں کئی افراد جاں بحق ہو گئے اور صوبہ بلخاب کے سیکڑوں مکین اس صوبے کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے۔

ٹیگس