Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام کے دیر الزور آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیرالزور  کے مشرقی علاقے میں تیل کی دولت سے مالامال علاقے العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر چند راکٹ داغے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر بڑی تعداد میں علاقے میں پرواز کر رہے ہیں۔

اسپوتنیک کے مطابق العمر آئل فیلڈ میں پے در پے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہین جن کے بعد امریکی سراغ رساں طیاروں نے پروازیں شروع کر دیں اور امریکی فوجی علاقے میں گشت لگانے لگے۔

العمر آئل فیلڈ میں امریکہ شام میں اپنا سب سے بڑا فوجی اڈہ قائم کررکھا ہے اور اس سے چند دن پہلے بھی اسی امریکی اڈہ پر حملے کی خبر آئی تھی۔

 

ٹیگس