ترکی میں سڑک حادثات، 40 جاں بحق، دسیوں زخمی (ویڈیو)
Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
ترکی میں پیش آنے والے دو سڑک حادثوں میں کم از کم چالیس افرادجاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔
ارنا نیوز کے مطابق ترکیہ کے ماردین شہر میں ایک ٹرک جو ڈرائیور کےکنٹرول سے نکل گیا تھا، عوام کی اُس بھیڑ سے جا ٹکرایا جو تین گاڑیوں کے ایکسیڈینٹ کی وجہ سے وہاں اکٹھا تھی۔
رپورٹ کے مطابق بھیڑ کے ساتھ ساتھ امدادی ٹیمیں اور فائر فائٹرز بھی جائے حادثہ پر موجود تھے اور وہ بھی بے قابو ٹرک کی زد میں آئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب ایک اور سڑک حادثہ جنوبی ترکیہ میں پیش آیا جس میں کم از کم اڑتیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق غازی انتپ سے نیزیپ کی طرف جانے والے ہائی وے پر ایک بس ایک کھائی میں جا گری جس کے باعث پانچ افراد ہلاک دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔