Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق کے صوبہ دھوک کے دیہات پر ترکیہ کا فضائی حملہ

عراقی ذرائع نے صوبہ دھوک میں ایک دیہات پر فضائی حملے کی خبر دی ہے

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے طیارے نے پیر کی صبح شمالی عراق کے دھوک صوبے کے سیغیری دیہات پر حملہ کیا ہے۔ 
ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔
عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ عراق پر ترک فوج کے باربار کے حملے بغداد کے اقتداراعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اچھی ہمسائگی کے منافی ہے ۔
ترکیہ نے حالیہ برسوں میں پی کے کے ، کے عناصر کی سرکوبی کے لئے عراق کے خلاف جارحیت کی تھی ۔
اس جارحیت پر حکومت عراق اور دیگر ممالک نے سخت ردعمل ظاہرکیا تھا ۔

ٹیگس