Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی 3 اہم سائٹوں پر ہیکرز کا حملہ

صابرین نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی 3 بڑی بندرگاہوں پر سائبر حملے ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع نے صیہونی حکومت کی 3 بڑی بندرگاہوں پر سائبر حملے کا اعلان کیا ہے اور ان بندرگاہوں کی ویب سائٹس تقریبا بند ہو گئی ہیں۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "صابرین نیوز" ٹیلی گرام چینل نے ایک بریکنگ نیوز میں مقبوضہ فلسطین میں "ایلات"، "یافا" اور "حیفا" بندرگاہوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کا اعلان کیا ہے۔

اس ٹیلی گرام چینل نے عراق سے ایک بڑے سائبر حملے اور مقبوضہ فلسطین میں ان تین بڑی بندرگاہوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کے بارے میں ایک فوری خبر دی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس فی الحال بند ہیں۔  عراق میں "الطاہرہ" کے نام سے مشہور سائبر ٹیم سے وابستہ ٹیلی گرام چینل نے بھی یہ خبر شائع کی لیکن اس سائبر ٹیم نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان شائع نہیں دیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت (Yediot Aharanot) اخبار نے فلسطین کے حامی ہیکرز کے ایک گروپ کی جانب سے ایلات بندرگاہ اور اشدود بندرگاہ کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے میں "بنگلہ دیش پراسرار ٹیم" نامی ٹیم کی کارروائی کی اطلاع دی تھی۔

اس سے پہلے عراقی الطاہرہ سائبر ٹیم نے تین صیہونی کمپنیوں کی ویب سائٹس بلاک کر دی تھی اور فرنٹ بیج پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر اور شہید سلیمانی کے بارے میں الحشد الشعبی گروہ کا ترانہ نشر کیا تھا۔ .

اس سائبر آپریشن کے چند گھنٹوں کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بتدریج اعتراف کیا کہ ان کی بہت سی ویب سائٹس ہیک ہو گئی ہیں۔

ٹیگس