شام پر پھر صیہونی ٹولے کا حملہ، شامی فوج نے ناکام بنایا
Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
شامی فوج نے ایک بار پھر صیہونی فوج کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق، شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی فوج کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایر پورٹ کے راستے، دمشق درعا شاہراہ اور الکسوہ شہر پر داغے جانے والے میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔
اس حملے سے چند گھنٹے قبل بھی صیہونی فوج نے حلب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کا شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مقابلہ کیا۔
صیہونی فوج، شام پر میزائل حملے کے لئے یا لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے یا پھر مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کی طرف سے شام پر حملہ کرتی ہے۔
لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔