Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ہر بیرونی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، الحشدالشعبی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ و بحران اور بدامنی پیدا کرنے کے لئے، کی جانے والی ہر بیرونی سازش کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان میں اربعین ابا عبداللہ الحسین کے عظیم ملین مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی رضاکار فورس ملک میں امن و امان اور رفاہی خدمات پیش کرنے کے لئے اپنی جان و تن اور جانفشانی کے ساتھ مکمل آمادہ ہے۔ اس بیان میں یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ اربعین کے عظیم ملین مارچ کو کامیاب بنانے اور اس مارچ کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

الحشدالشعبی نے عراق میں حالیہ چند دنوں کے واقعات میں ہونے والے جانی نقصان پر صدر گروہ کے راہنما اور دیگر عراقی رہنماؤں نیزعراقی قوم کو تعزیت بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران صدر تحریک کے حامیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم بیس افراد جاں بحق اور تقریبا آٹھ سو دیگر زخمی ہوئے ۔ 

ٹیگس